پاک فوج کوبدنام کرنانوازشریف کی عادت بن چکی ہے۔عمران خان

اسلام آبادچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ پاک فوج کوبدنام کرنانوازشریف کی عادت بن چکی ہے اس سے قبل 1994میں وہ یہی کام کرچکے ہیں۔ 1994میںجب ا قتدارسے ہٹے تھے تو انہوں نے فوج پر تنقید کی تھی ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی واشنگٹن پوسٹ کو دیے ہوئے نواز شریف کے متنازع انٹرویو کا لنک شیئر کیا جس میں نوازشریف نے 1994 میں پاک فوج کے افسران پرہیروئن سمگلنگ کی منصوبہ بندی کا سنگین الزام لگایاپی ٹی آئی چیئرمین نے اس انٹرویو کو موجودہ صورت حال اور نواز شریف کے بیانات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے فوج کو بدنام کرنا اپنی عادت بنا لی ہے۔