لاہور :نگران وزیراعظم کے نام پر حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہاکہ نگراں وزیراعظم کے نام پر تمام سیاسی جماعتوں میں اب تک اتفاق ہوجانا چاہیے تھالیکن افسوسناک بات ہےکہ ابھی تک نگران وزیراعظم کے اتفاق نہیں ہواانہوں نے کہاکہ سیاست دان کسی معاملے پر متفق نہیں ہوتے تو پھر فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ احتساب کا عمل جلد مکمل ہونا چاہیے، ادھورا احتساب مزید خرابیوں کا باعث بنتا ہے۔