لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہییں، نگراں وزیر اعظم سے متعلق مشاورت جاری ہے، کوشش ہے کہ نگراں کا فیصلہ پارلیمان کرے،انہوں نے امید کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ امید ہے منگل تک نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ ن لیگ مضبوط ہے، کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن میں جائیں گےاور الیکشن میں نوازشریف کا بیانیہ “ووٹ کوعزت” دو جاری رہے گا۔