افغانستان کے شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں مقامی ٹیموں کے درمیان رمضان ٹورنامنٹ جاری تھا کہ یکے بعد دیگرے ہونے والے متعدد دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں میچ منتظم اور مہترلام شہر کے نائب میئر بھی شامل ہیں۔ صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے۔طالبان نے دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔