تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تیار ہوجائیں-بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔شہباز شریف

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تیار ہو جائیں ،کیوں کہ انہیں بہت بڑا جھٹکا لگے گا،اس لیے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تیاری کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بھکھی پاور پلانٹ کاچلنامیرے لئے ایک اچھا خواب ہے ، الیکشن 2018کار کردگی کی بنیاد پر لڑا جائے گا اور اس کے لئے تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تیاری کرلیں کیونکہ انتخابات میںتبدیلی پارٹی کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگنے والا ہے ۔