نواز شریف کا انٹرویو انکی اپنی رائے ہوگی۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

 

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت جو مسائل ہیں اس کا حل صرف مضبوط جمہورئت میں ہے امید ہے کہ جمہوریت کا تسلسل چلتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم سےبہت سی غلطیاں ہوئیں لیکن ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں جن میں پاکستان چین کوریڈورایک بہت بڑی کامیابی رہی ۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی بیانیہ ہے اور نواز شریف نےجوانٹرویودیا وہ ان کی اپنی رائے ہوگی ۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ان 10 سالوں میں جمہوریت کو جو تقویت ملی اس میں میڈیا کا بڑا اہم کرداررہاتاہم منگل کے روز تمام سیاسی جماعتیں مل کر نگراں وزیراعظم کا نام سامنےرکھیں گی۔