جنرل (ر)شاہد عزیز کے بیٹے نےوالد کی موت کی تردیدکردی

 

لاہور :پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر جنرل شاہد عزیز کے بیٹے ذیشان شاہد نے اپنے والد کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ خیرت سے ہیں اور فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجر ریٹائرڈ ذیشان شاہد کا کہناتھا کہ ان کے والد ا س وقت تبلیغی مشن پر افریقہ میں موجود ہیں اور وہ خیرت سے ہیں بلکہ فیملی سے رابطے میں بھی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ جب سےوالدریٹائر ہوئے ہیں اس کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ ٹی وی پر بھی اپنا موقف دیا ، کتاب بھی لکھی ، والدکہتے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ قوم سے کہنا تھا وہ کہہ چکے ہیں ، اب انہوں نے خود کو پرائیویٹ کر لیاہے ، وہ جہاں بھی جاتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ میڈیا وہاں پر ہو ، وہ اپنا سفر جاری رکھتے ہیں ، کبھی وہ بلوچستان میں ہوتے ہیں اور کبھی وہ سندھ میں ،وہ آتے جاتے رہتے ہیں ۔ ذیشان کا کہناتھا کہ وہ آزادی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔