ایشاپیسفک پاکستان کو دبائو میں لانا چاہتا ہے -وزیر خزانہ

 

اسلام آباد :وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایشیاپیسفک گروپ کو ہم نے رپورٹ بھیجی تھی اور ہماری رپورٹ پر ان کی جانب سے ایکشن پلان بھیجا گیا جس پر جلدبات چیت کی جائیگی۔ ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے ہم گرے لسٹ سے نکل جائیں گے ۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشاپیسفک کے ایکشن پلان کودیکھ لگتا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کو پریشر میں لانا چاہ رہے ہیں۔ ایسے بنچ مارک ہمیں دیئے جا رہے ہیں جو دو تین ماہ میں نافذ نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کر سکتے ہیں اور کریں گے اس کے بعد اللہ پر چھوڑا ہے کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم دنیا سے اپنے آپ کو الگ تھلک نہیں کر سکتے ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہے لیکن اگر کچھ ایسی چیز ہو جو ہمارے مفاد میںنہ ہو تو ہم کو ایسا نہیں کرنا چاہئے ، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف ٹی ایف میں ہماری شنوائی کوئی ایسی اچھی نہیں ہے ، انہوں نے کہا بلیک لسٹ سے بچنے کیلئے یہ ہم پر ہے کہ ہم کیسا کام کرتے ہیں اور ہم جون تک ومعاہدہ کر لیں جو ہم کر سکیں اور تمام ہدف پورے کرنے کی کوشش کریں گے ۔