احتساب عدالت کا سوالنامہ شریف خاندان کیلئے پریشانی کا باعث

 

لاہور:احتساب عدالت کے سوالنامے نے شریف خاندان کیلئے سنگین خدشات کھڑے کردیئے، آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو دیاگیا سوالنامہ اہمیت کا حامل ہے، اگر نواز شریف نے ا ن سوالات کے جواب نہیں دیئے تو ان کو بہت زیادہ نقصان ہوگا ۔ آئینی ماہرین کاکہنا ہے کہ اس سوالنامے کی واپسی کے بعد اگر وہ ان سوالات کاجواب تسلی بخش نہیں دیتے تو ان پر جرم ثابت ہوجائے گا کیونکہ ثبوت دینے کا بھار نیب پر نہیں بلکہ نواز شریف پر ہے شریف خاندان کی جانب سے یہ کہنا کہ بھار ثبوت نیب پر ہے غلط ہے۔ماہرین کے مطابق اب ڈیل ہونے کا امکان نہیں ہے یہ معاملہ سارا عدالتی ہے اور نیب سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کیس چلا رہی ہے اور عدلیہ کسی کے ساتھ اس معاملے میں ڈیل نہیں کر سکتی ۔