نگران وزیر اعظم کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار

 

لاہور:نگران وزیراعظم کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیداہوگیاہے جس کی وجہ سے انتخابات کے انعقاد میں دیر ہو سکتی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی نگران وزیراعظم کا نام دے لیکن ابھی تک پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی کوئی نام نہیں دیا گیا جبکہ ن لیگ بھی اس معاملے پر خاموش ہے، جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ معاملات کس سمت جارہے ہیں ؟ ایسی صورتحال مقررہ وقت کے اندر انتخابات کے انعقاد کو مشکل میں ڈال سکتی ہے ۔