اختیارات کا ناجائز استعمال: نواز شریف آج نیب لاہور میں پیش ہونگے
واز شریف پر بطور وزیراعطم 1998 میں رائیونڈ روڈ سے جاتی امراء تک غیر قانونی طور پر سڑک تعمیر کرانے کا الزام ہے
لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف آج نیب کورٹ لاہور میں پیش ہونگے۔نیب لاہورنے ضلعی حکومت کے فنڈز غیر قانونی طور پر رائیونڈ روڈ کی تعمیر پر خرچ کرنے پر سابق وزیراعظم نوازشریف کو طلب کر رکھا ہے اس سلسلے میں نواز شریف کے نیب لاہور میں پیش ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے پچھلی بار اہلیہ کی عیادت کے سلسلے میں بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔