پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں جب کہ جے یو آئی (ف)، اے این پی اور متحدہ بھی نہ بچ سکیں۔ کپتان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کی ہوا بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن متاثر ہوئی، پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔کپتان نے پنجاب سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے الیکٹبلز چھین لیے، مسلم لیگ ن کے60 سے زائد، پیپلزپارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔