یواین ڈی پی نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ جاری کردی۔ ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔یواین ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔ انفراسٹرکچر، میٹرو، اورینج ٹرین اور دیگر منصوبے پنجاب کی پہچان بن چکے ہیں۔پنجاب میں انسانی ترقی کے تصور کو عملی صورت میں ڈال دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا انسانی ترقی میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکا۔اعلی انسانی ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے 6 اضلاع یواین ڈی پی کے رینکینگ میں شامل ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کا کوئی ضلع بھی شامل نہیں۔ میڈیم ڈویلپمنٹ ڈسٹرک میں پنجاب کے 19 اور خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب دوسرے صوبوں سے آگے ہے۔ پنجاب میں صحت کے تسلی بخش سہولیات کا تناسب 78 فیصد ،جبکہ خیبر پختونخوا میں 73 فیصد ہے ۔ اسطرح اسکولنگ میں پنجاب کا تناسب 10 اعشاریہ ایک جبکہ خیبر پختونخوا میں 9 اعشاریہ 7 ہے۔