رائیونڈ روڈ کیس:نوازشریف طلبی کے باوجود پھر نیب میں پیش نہ ہوئے
نواز شریف پر بطور وزیراعطم 1998 میں رائیونڈ روڈ سے جاتی امراء تک غیر قانونی طور پر سڑک تعمیر کرانے کا الزام ہے
نیب لاہور نے نوازشریف کو رائے ونڈ روڈ سے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا تک سڑک کی غیر قانونی تعمیر اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں آج طلب کیا تھا تاہم نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اتوار کو تعطیل ہونے کے باوجود نواز شریف کا انتظار کرتی رہی لیکن سابق وزیراعظم پیش نہ ہوئے۔ نواز شریف دوسری بار اس مقدمے میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے قبل نیب نے انہیں 21 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وہ بیگم کلثوم نواز کے علاج کی غرض سے لندن میں موجودگی کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر قانونی سڑک کی تعمیر کیخلاف سابق وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے،ریفرنس رواں ماہ کے آخر تک دائر کیا جائے گا۔