پی ٹی آئی مسلم لیگ (ق) کے درمیان انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

لاہور :مسلم لیگ ن کی مشکلات میں ہر دن اضافہ ہوتا جارہاہے ، پی ٹی آئی نے برسرِاقتدار آنے کے بعد شروع کے 100 دن کا منصوبہ پیش کردیا ہے،اوراس کے علاوہ بھی تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے درمیان انتخابی اتحاد کا فیصلہ بھی مسلم لیگ ن کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کےمطابق پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے رہنماؤں کے درمیان یہ طے پاگیا ہے کہ دونوںجماعتیں انتخابات میں ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ بھی کریں گی ۔