پشاور:رہنما مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے وفاقی حکومت کیلئے 100 دن کا پلان پیش کیا لیکن یہ بتائیں کہ انہوں نےخیبر پختونخوا میں 90 دن کا جو پلان پیش کیا تھا اس پر کتنا عملدرآمد ہوسکا ہے؟۔ مسلم لیگ ن کے پشاورسیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئےامیر مقام کا کہناتھاکہ عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ وہ بھوک سے مرجائے گا مگر قرضہ نہیں لے گا لیکن اپنے دور حکومت نے ریکارڈ قرضہ لے کر صوبے کے عوام کو مقروض بنا دیا ہے۔لیکن اقوام متحدہ کی رپورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔