واشنگٹن:امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ قوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے۔امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی پر پاکستان کو تحفظات ہیں، امریکا اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہناتھا کہ کوشش ہے کہ تمام امریکی طبقوں تک اپنی آواز پہنچائی جائے۔