کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی میں موجود ہیں، وزیراعظم امریکا میں فائرنگ سے قتل ہونے والی طالبہ سبیکا کے گھر پہنچے اور انہوںنے سبیکا کے والدسے اظہار تعزیت کیا ، اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ سبیکا ہونہار طالبہ تھیں پوری قوم سبیکا کی موت پر سوگوار ہے، انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سبیکا کے اہل خانہ کو صبر دے ۔ اس وقت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے۔