لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کے بیان پر آرٹیکل 6نہیں لگتا اورنہ ہی لگانا چاہئے جوبیانیہ یہ دے رہے ہیں اگرچہ وہ ملک کے خلاف ہے اور اس کا آنیوالے دنوں میں اثر پڑے گا ۔اعتزاز احسن نے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ اس وقت ملک میں نواز شریف کا وزیر اعظم ہے ، ایک وزیر اعلیٰ ہے جبکہ چاروں صوبوں میں اپنے گورنر ہیں اس لئے یہ کہنا کہ مجھے نکالا ہے غلط ہے ان کونکالا نہیں گیا،انہوںنے کہاکہ اگران کے بیانئے میں صداقت ہوتی تو پرویز مشرف کو باہر نہ بھیجتے وہ ان کی اجازت سے باہر گیا، عدالت نے مشرف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی ۔انہوںنے مزید کہاکہ شریف خاندان نے ایک بھی ثبوت اپنے دفاع میں عدالت میں پیش نہیں کیا لیکن اب ان کو شہادتیں دینے کا موقع نہیں ملے گا ۔