بہاولپور: جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک کے سربراہ خسرو بختیار نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے 100 روزہ پروگرام سے متعلق بات کرتےہوئے کہاکہ عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈا لے کر آئے۔پی ٹی آئی کا 100 روزہ پروگرام انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عزم خوش آئند ہےاورانقلابی پروگرام سے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ترقی کے نئے راستے کھلیں گےجبکہ ایک کروڑ ملازمتیں دینے کے اعلان سے ملک سے محرومیاں دور ہوں گی۔