اسلام آباد:سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہاکہ نواز اور شہباز کے بیانیہ میں فرق صرف ڈھونگ کاہے ، نواز شریف اس وقت قومی کمیشن کامطالبہ کر رہے ہیں جب ان کا اپنا وزیر اعظم ہے اورصدربھی ۔ سابق ویراعظم نے کہاکہ اگر نواز شریف مجرم ہیں تو ان کوسزا دی جائے اور سزا عزت کے ساتھ دینی چاہئے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے 2015میں نواز شریف سے مستعفی ہونے کی گزارش کی تھی لیکن وہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو بدنام کرتے رہے ،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کنگز پارٹی بنانے والے طاقتور ہوتے ہیں لیکن کنگ رہ جائے گا اور پارٹی نہیں رہے گی پارٹی صرف عوام کی رہے گی ۔