ٹیکساس میں سبیکا شیخ کی نماز جنازہ کیلئے تیاریاں مکمل

ٹیکساس میں سبیکا شیخ کی نماز جنازہ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، ہیوسٹن کی ڈیلس مسجد میں پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں موجود ہے،نماز جنازہ میں میئر ہیوسٹن ، کانگرس مین ایلن گرین ، کانگرس ویمن شیلا جیکسن شریک ہونگے۔ اس کے علاوہ نمازجنازہ میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی بھی شرکت کریں گی۔ جس کے بعد سبیکا شیخ کی میت کل پاکستان کیلئے روانہ کی جائے گی۔