کراچی میں شدید گرمی کی لہر: پارہ 44 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

 

کراچی: شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں رک گئیں ہیں جبکہ پارہ 44 ڈگری پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ سوسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور گرمی کی شدت زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوائیں رک گئی ہیں جبکہ بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوںمیں ملک کے پیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔