ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے بات چیت ہوئی ہے، انتخابی تعاون پر آمادگی میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت بالخصوص شیخ رشید نے بھی اہم کردارا ادا کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق پنجاب ایک دوسرے سے انتخابی تعاون کریں گے، ذرائع نے اس حوالے سے چوہدری مونس الہی اورتحریک انصاف پنجاب کے رہنما عبدالعلیم خان کے ساتھ رابطوں کی تصدیق بھی کی ہے جلد دونوں جماعتوں میں مشترکہ طور پر اتحاد کا بھی اعلان کیا جائیگا۔