سبیکا شیخ کی میت کل وطن پہنچے گی

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طلبہ سبیکا شیخ کی میت کل پاکستان پہنچے گی۔ اطلاعات کے مطابق سبیکا شیخ کی میت نجی ایئر لائن کے ذریعے براستہ استنبول وطن لائی جارہی ہے جو کل بروز منگل پہنچے گی۔ میت کے سبیکا کی کزن شہیرا بھی ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق میت لانے والی پرواز موسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ سبیکا شیخ کی نمازجنازہ ہوسٹن کی مقامی مسجد میں اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں ہیوسٹن کی قونصل جنرل اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔