الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کے لیے سمری بنالی گئی جو صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کےلیے 27،26،25 جولائی کی تاریخ تجویز ہے جس کی حتمی منظوری صدر مملکت دیں گے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جون کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے۔