رمضان میں گرمی کا زور کم کرنے کیلئے تازہ مشروبات کا استعمال کریں

 

ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو افطار کے وقت مشروبات کا استعمال کرنا چاہئے۔ لیکن سافٹ ڈرنکس یا کولا مشروبات نہیں بلکہ گھر کے بنے ہوئے تازہ مشروبات کا استعمال کریں جس سے گرمی کا زور کم کرنے میں مدد ملے گی اور فائدہ مند بھی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے مشروبات میں لیموں کا پانی، مینگو لسی، روح افزا کا ملک شیک، تربوز کا شربت جیسے مشروبات گرمی کا زور کم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔