بجٹ میں وفاقی ملازمین کی  تنخواہوں میں 40 فیصدتک ریلیف دیں گے۔فائل فوٹو
بجٹ میں وفاقی ملازمین کی  تنخواہوں میں 40 فیصدتک ریلیف دیں گے۔فائل فوٹو

جو خود چور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کو بھی سمجھتے ہیں: پرویز خٹک

 

صوابی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کل سے یو این ڈی پی کا ڈرامہ چل رہا ہے، یواین ڈی پی کی رپورٹ کل دیکھی، پہلے اس رپورٹ کو پڑھ لیا جائے، یہ رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی۔ یہ بات انہوں نے صوابی میں موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017 کی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ترقی کے اعتبار سے خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔ ہماری حکومت کےبعد بہت سی رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جو خودچور، ڈاکواور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی وہی سمجھتے ہیں۔ مخالفین کہتےہیں کہ پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے کیا کیا ہے۔