کراچی: کم عمر بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اور ملزم امجد کا متاثرہ بچیوں سے ڈی این اے میچ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فرانزک اشرف طاہر نے ملزم امجد علی کا ڈی این اے میچ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم نے 2017ءمیں خوشاب اور 2018ء میں کراچی میں بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ کراچی میں ہونے والی زیادتی کے کیس میں متاثرہ بچی اور ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک کو بھجوائے تھے، جس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خوشاب اور کراچی میں بچیوں سے زیادتی کیس میں ملزم امجد علی ملوث ہے۔ رپورٹ میں ملزم کا ڈی این اے خوشاب اور کراچی میں بچیوں سے زیادتی کے کیس میں میچ کرگیا ہے ۔ مذکورہ رپورٹ متعلقہ افسران کو ارسال کردی گئی ہے۔