سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیشی ٹیم نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور شاہد شفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شاہد شفیق اور دیگر ملزمان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے جب کہ احد چیمہ سے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تفتیش جاری ہے، احد چیمہ کے نام کئی ایسے اثاثہ جات ہیں جو ان کی امدن سےمطابقت نہیں رکھتے۔احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے اہم معلومات ملی ہیں اور ان کے کروڑوں کے اثاثہ جات کا انکشاف ہوا ہے، ابھی ان سے مزید تفتیش کرنی ہے، اس لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کی جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔