حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعظم کے لیےمتفقہ نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے اور اب کابینہ پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیےمختلف نام زیر غور ہیں جن پر قیاس آرائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نگراں وزیراعظم کے لیے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کا نام بھی زیر گردش ہے۔ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام بھی بطور نگراں وزیراعظم زیر غور ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں ڈاکٹر شمشاد اختر اور ملیحہ لودھی سب سے آگے ہیں جب کہ ڈاکٹر شمشاد اخترکے بطور نگراں وزیراعظم بننے پر ملیحہ لودھی کے وزیر خارجہ بننے کا امکان ہے۔