اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چیئرمین پاکستان تحریک عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 100 دن کا پروگرام دینا پری پول رگنگ کا اشارہ بھی بنتا ہےانکا سو دن کا پروگرام ناقابل عمل ہے،یہ عملی پلان نہیں بلکہ الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں کیونکہ دعوؤں کی کوئی حقیقت بھی ہونی چاہیے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہناتھاکہ اگر 100 دنوں میں عمران خان نےعمل درآمد کردیا توسیاست چھوڑدوں گا،انکےپاس ایک صوبہ تھا، وہاں عمل کیوں نہیں کیا، ان کے پاس بہت بڑا چانس تھا وہ ان چیزوں کو کے پی کے میں ثابت کرتے، ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی، صوبے میں پانچ ہزار بھی نہیں دے سکے، کے پی میں ترقیاتی کام دیکھ لیں اور اسکولوں کی حالت دیکھ لیں۔