لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عمران خان نے 2 نام دے دیے ہیں ،جس پر میاں محمود الرشیداور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آئندہ چند دنوں میں ہونے والی ملاقات میں غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے دیئے گئے 2 ناموں میں سےایک نام سابق بیوروکریٹ اور دوسرا سویلین کا ہے۔محمودالرشیدکا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی اور رانا ثناءاللہ کو انہوں نےبتادیا تھا کہ آئین کےمطابق وہ وزیراعلیٰ کو ہی نام بتا سکتے ہیں۔