پشاور:تحریک انصاف کے ایم پی اے یاسین خلیل نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا،نوٹس کے مطابق 18 اپریل 2018 کی پریس کانفرس میں عمران خان نے 4کروڑ روپے کےعوض ووٹ بیچنے الزام لگایا تھا جو بے بنیاد الزام ہے ۔ وکیل کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں عمران خان کےالزامات کی تردیدکی گئی ہے اورکہا گیاہے کہ عمران خان14دن کے اندراپنے الزامات کے لیے معافی مانگیں،معافی نہ مانگنے کی صورت میں ایک ارب روپے کےہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا۔