چشتیاں : چشتیاں میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ووٹ کو عزت ملنے والی ہے۔مجھے یقین ہے کہ چشتیاں والے ووٹ کو عزت دو میں سب سے آگے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ آج عدالت میں 70 ویں پیشی بھگت کر آیا ہوں اورنواز شریف پر کوئی کر پشن کا الزام نہیں کیونکہ نواز شریف نے قوم کی امانت کو کوئی بد دیانتی سے استعمال نہیں کیا اس لئے عوام پوچھیں کہ ”نواز شریف کو کیوں نکالا“ میں تو نوجوانوں اور عوام کی خدمت کر رہاتھا ،انہوںنے کہاکہ جوبھی پاکستان کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ بنادیا جاتا ہے ، میں اس فیصلے کو نہیں مانتا اور عوام بھی نہ مانیں اس وقت پاکستان بول رہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو نہیں مانتا ۔کنونشن سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کا جن ختم کیا اس پر قابو پالیا ، سی پیک کا منصوبہ پاکستان میں لے کر آئے ۔عنقریب چشتیاں سے بھی موٹر وے گزرے گی ۔