اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک کا سفر ہماری حکومت اور میرے لیےیادگار ہے،سابق وزیراعظم کاشکرگزارہوں جنہوں نےمجھےسی پیک کی ذمے داری دی،انہوںنے کہاکہ سی پیک ملک میں خوشحالی لائے گا، چائناایڈ کا نیا ادارہ بن چکاجورعایتی قرضوں اورگرانٹ کو دیکھے گا،گوادرماسٹر پلان اگلے چارماہ میں مکمل ہو جائے گا،وزیر داخلہ نے کہاکہ سی پیک کے خلاف بہت سازشیں کی گئیں اور اب بھی جاری ہیں۔اقتصادی ترقی کےسفرکیلئےدہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے،امید کرتا ہوں قوم کا ووٹ اقتصادی ترقی کے لیے ہو گا، ہمیں نفرت کے رویے ختم کرنے ہیں، ایشین ٹائیگر بننا ہے۔