جھوٹے دعووں اور کھوکھلے نعروں سے ملک ترقی نہیں کرتا۔بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک ترقی اس وقت کرے گا جب مزدور اور کسان معاشی طور پر مضبوط ہوںگے، جبکہ کھوکھلے نعروں سے کبھی بھی ملک ترقی نہیں کرتا ۔بلاول بھٹونے عہدے داروں کو ہدایت کی کہ کارکن شہید بے نظیر بھٹو کی طاقت تھے اور میری بھی طاقت کارکن ہیں اس لیے سیاسی عمل میں دیرینہ کارکنوں کوساتھ رکھیںیہ بات انہوںنے اسلام آباد میں مختلف وفود اور پارٹی رہنماؤں سے زرداری ہاوس میں ملاقات کہی ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ جو کے پی میں ایک شاہراہ، یونیورسٹی، کالج تعمیر نہیں کرسکتے وہ ملک کا کیا حشر کریں گے۔