پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتنے شرم کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا شخص احتساب عدالت میں کہتا ہے کہ ایون فیلڈ جائیدادیں اسکے بیٹوں کی ہیں مگر وہ نہیں جانتا کہ ان کی خریداری کے لیے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ نواز شریف نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے 2 سال ضائع کیے۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کے پیسے بھی ضائع کیے اور منی لانڈرنگ کو جائز قرار دینے کا بھونڈا بہانہ تراشا۔عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کے مطابق ان کے بیٹے برطانوی شہری ہیں جن پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا۔نواز شریف کے بیان شرمناکت تھا۔