آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی
آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

کھوکھلے نعروں سے ملک ترقی نہیں کرتا-بلاول بھٹو

 

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوئوں سے ملک ترقی نہیں کرتا، ملک ترقی اس وقت کرے گا جب مزدور اور کسان معاشی طور پر مضبوط ہوں گے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل میں دیرینہ کارکنوں کوساتھ رکھیں، یہ کارکن بینظیر بھٹو شہید کی طاقت تھے اور میری بھی طاقت ہیں۔اس موقع پر بلاول نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو خیبر پختون میں ایک شاہراہ، یونیورسٹی، کالج تعمیر نہیں کرسکتے وہ ملک کو کیسے ترقی دی سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کوشناخت پیپلزپارٹی نےدی جبکہ پیپلز پارٹی ہی پختونوں کو حقوق دلا کر صوبہ اورعوام کی ترقی کی ضامن ہے۔