اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور بھارت کی جانب سے ملکر پاکستان کیخلاف مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں لیکن حکومت تمام مشکلات کے باوجود دہشت گردی کیخلاف پر عزم ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہناتھاکہ افغان بارڈر پر منی لانڈرنگ کی جاری ہے جس کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ افغانستان اپنی سرحد پر سکیورٹی سخت کرے ۔