راولپنڈی: بھارتی فوج کی ہڑپال اور چار واہ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی تاحال جاری ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے ہڑپال اور چار واہ سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے،بھارتی فوج بلااشتعال گولہ باری و فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں تاہم پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور مارٹر شیلنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے، پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی چوکیوں میں آگ لگ گئی۔