کراچی : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، 11 مئی کو ختم ہونے والی کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 26.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب60 کروڑ ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں 36 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائرکا حجم 17ارب 6 کروڑ70 لاکھ ڈالر ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ذخائر میں کمی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔