لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے لیےنمونہ بننا ہے ہم بدلیں گے تو پاکستان بدلے گا۔انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے پاس بہترین لیڈرشپ ہے اور آنے والے الیکشن غلامان مصطفیٰ اور غلامان امریکا کے درمیان ہو ںگے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہورمیں افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان واحد ریاست ہے جو لا الااللہ کے نام پر بنی، اللہ کے نام پر بننے والی ریاست پر مخصوص سوچ اور طاقت کا قبضہ ہے۔ اس وقت کسی اسلامی ملک میں صحیح معنوں میں اسلامی نظام نہیں اورآج عالم اسلام میں قیادت نہ ہونے کے باعث وسائل پر استعمار کا قبضہ ہے۔