اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے دو سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑیں گےجن میں منظور وٹو اور مخدوم احمد محمود شامل ہیں ۔نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عہدے کے لیے ایسی شخصیت ہو جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بصیرت ہو تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نگراں وزیراعظم کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنی کارکردگی پر اطمینان ہے، یو این ڈی پی کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔