لا ہور :تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں آکر فوری بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرے گی،ملک کے تمام تھانوں میں تقرریاں میرٹ پر کی جائیں گی ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے نوکریاں میرٹ پر پیدا کی جائیں گی جبکہ کاشتکاروں کوسہولیات دیں گے، جو کام سابق حکومتیں نہیں کر سکیں وہ ہم کر کے دکھائیں گے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ادارے ٹھیک کرنے کے لئے آزاد بورڈ بنائے جائیں گے اور اسٹیٹ بینک کو حقیقت میں خودمختار کردیا جائے گا ، ایک سو روز میں پولیس کا نظام بہتر کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جو ظلم کیا ہے وہ تاریخ میں لکھا جائے گا ۔ کسی حکومت نے بھاشا ڈیم پر توجہ نہیں لیکن ہم یہ کر دکھائیں گے ۔پاکستان اسٹیل اور پی آئی اے کوفعال کیا جائے گاکیونکہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے ۔