شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں۔فائل فوٹو
شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں۔فائل فوٹو

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار: پارہ 42 ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی: شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے۔ گرمی کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا ہے اور 43 تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر 1 بجے تک شہر میں گرمی کا پارہ 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیاہے ۔ ہیٹ ویو کی لہر جمعرات تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ جمعہ سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے راولپنڈی، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب آج بھی سحری میں شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہی۔ شہری گرمی اور کے الیکٹرک کے دوہرے عذاب میں مبتلا رہے۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ مقامی فالٹس کو لوڈشیڈنگ نہ کہا جائے۔