عدلیہ مخالف ریلی کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ارکان اسمبلی شیخ وسیم ، نعیم صفدر سمیت 6 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان ناصرخان اورجمیل خان نے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی اور معافی نامہ عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے معافی نامہ پر غلطیاں ہونے پر تصحیح شدہ معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسارکیا کہ آپ نے کتنے دن بیمارہوناہے،ہمیں لسٹ دے دیں،کسی کوغلط فہمی ہے کہ معاملے کولٹکالے گاتویہ غلط فہمی ہی رہے گی،عدالت نے کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔