واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ملزم کی تلاش جاری ہے۔فائل فوٹو
واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ملزم کی تلاش جاری ہے۔فائل فوٹو

بھانجے کو قتل کرنے والا سفاک ماموں گرفتار

کراچی: گلستان جوہر میں بھانجے کو قتل کرنے والا سفاک ماموں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس کے انسپکٹر سالم رند نے واردات میں ملوث ملزم انور کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون ایسٹ زون عمر طفیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم انور نے 15 مئی کی صبح اپنے 20 سالہ بھانجے محمد عمر کو بلاک 12 گلستان جوہر میں واقع صبح اپنے گھر میں تیز دھار آلے سے گلے پر وار کرکے قتل کردیا تھا۔ شارع فیصل پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ نمبر 250/18 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا مقتول کے ماموں انور نے جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر اس نے اپنے بھانجے کو قتل کیا۔ ملزم قتل واردات کے بعدسے فرار تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔