مریم نواز کی (ن) لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی تعریف

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم ، مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پرمریم نواز نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔مریم نواز نے (ن) لیگ کی سوشل میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت اچھی سوشل میڈیا ٹیم ہے، ہم جس علاقے میں جاتے ہیں وہاں کی سوشل میڈیا ٹیم ہوتی ہے، مریم نواز نے مزید کہا کہ بعد میں مجھے پتہ چلتا ہے وہاں کی سوشل میڈیا ٹیم ہر چیز کور کرتی ہے۔