جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے نواحی علاقےمیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2پاکستانی بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے رضا مصطفیٰ کے صاحبزادے فاروق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کے گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم ہیں۔مقتولین کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ انہیں بتایا گیا کہ ڈکیتی رات کے اوقات میں ہوئی اور ڈاکو گھر میں گھس آئے، اس پر ایک بھائی نےمزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے دو بھائی موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جو وہاں کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولین کی لاشیں اب تک ان کے حوالے نہیں کی گئی ہیں، لاشوں کی حوالگی کے لیےقانونی کارروائی جاری ہے اور جیسے ہی لاشیں سپرد کی جائیں گی انہیں پاکستان لایا جائےگا۔